Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / دنیا کی 2000 طاقتور کمپنیوں میں ہندوستان کی 56 کمپنیاں شامل

دنیا کی 2000 طاقتور کمپنیوں میں ہندوستان کی 56 کمپنیاں شامل

نیویارک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوربس کی جانب سے سالانہ طور پر تیار کی جانے والی ایک فہرست کے مطابق دنیا بھر میں جو 2000ء انتہائی بڑی اور طاقتور کمپنیاں ہیں، ان میں سے 56 کمپنیاں ہندوستان میں واقع ہیں۔ فہرست میں سب سے اوپر امریکہ کا نام ہے، جہاں 579 انتہائی طاقتور اور بڑی کمپنیاں موجود ہیں۔ مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھی ہندوستان کی

نیویارک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوربس کی جانب سے سالانہ طور پر تیار کی جانے والی ایک فہرست کے مطابق دنیا بھر میں جو 2000ء انتہائی بڑی اور طاقتور کمپنیاں ہیں، ان میں سے 56 کمپنیاں ہندوستان میں واقع ہیں۔ فہرست میں سب سے اوپر امریکہ کا نام ہے، جہاں 579 انتہائی طاقتور اور بڑی کمپنیاں موجود ہیں۔ مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھی ہندوستان کی 56 کمپنیوں میں شامل ہے جسے ’’فوربس گلوبل 2000‘‘ کی تازہ ترین فہرست برائے 2015ء میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں دیگر کمپنیوں کے نام بھی موجود ہیں لیکن چین اور امریکہ دو ایسے ممالک ہیں جو پوری طرح سے فہرست پر چھائے ہوئے ہیں۔ فوربس کا کہنا ہیکہ چین کی چار بینکس کو پہلی بار فہرست میں پہلے چار اونچے مقام حاصل ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں چین کی کمپنیوں کی تعداد 232 بتائی گئی ہے اور اس طرح پہلی بار چین نے جاپان پر سبقت حاصل کی ہے جبکہ جاپان 218 کمپنیوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف ہندوستان نے اپنی گذشتہ سال کی فہرست میں مزید دو کمپنیوں کا اضافہ کیا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کا نمبر فہرست میں 142 واں ہے جبکہ گذشتہ سال کی فہرست میں اس کا نمبر 135 واں تھا۔ ریلائنس کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا نمبر 152 واں بتایا گیا ہے جس کی مارکٹ قدر 33 بلین ڈالرس بتائی گئی ہے۔ فہرست میں موجود دیگر کچھ ہندوستانی کمپنیوں کے نام اس طرح ہیں۔ آئیل اینڈ نیچرل گیس (183)، ٹاٹا موٹرس (263)، آئی سی آئی سی آئی بینک (283)، انڈین آئیل (349)، ایچ ڈی ایف سی بینک (376)، این ٹی پی سی (431)، ٹاٹا کنسلٹینسی سرویس (485)، بھارتی ایئرٹیل (506)، ایکسیس بینک (558)، انفوسیس (672)، بھارتی پٹرولیم (757)، ویپرو (811)، ٹاٹا اسٹیل (903) اور ادنانی انٹر پرائزس (944)۔ فوربس نے دریں اثناء ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ گلویل 2000 کمپنیوں کی مارکٹ قدر میں سال در سال 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فرانس اب فہرست کی پانچ سب سے اونچی کمپنیوں والے ملک میں شامل نہیں ہے۔ قبرص اور ارجنٹینا نے پہلی بار جگہ بنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT