Friday , November 24 2017
Home / بچوں کا صفحہ / دنیا کے بڑے بڑے آتش فشاں پہاڑ کہاں ہیں؟

دنیا کے بڑے بڑے آتش فشاں پہاڑ کہاں ہیں؟

پیارے بچو!آتش فشاں پہاڑ دنیا کے ہر حصے میں پھیلے ہوئے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین کے اندر کی گرمی اوپر کی سطح کو توڑ کر باہر نکلتی رہتی ہے۔ آتش فشاں پہاڑ مخروطی شکل کا ہوتا ہے اور پگھلے ہوئے لاوے اور مٹی سے بنتا ہے۔ یہ گرم گرم لاوا، جسے بہتی ہوئی آگ کہہ سکتے ہیں ، زمین کے اندر سے نکلتا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ زمین کے اندر اتنی گرمی ہے کہ وہاں کی مٹی اور کنکر، پتھر پگھل کر گرم لاوا بن گئے ہیں۔
یہ گرم لاوا باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور جس جگہ زمین کی سطح سخت نہیں ہوتی اور اس لاوے کو باہر آنے سے روک نہیںسکتی وہاں آتش فشاں پہاڑ بن جاتا ہے۔ آتش فشاں پہاڑکا منہ ایک دفعہ کھل جاتا ہے تو وہ بڑی تیزی سے بڑھنا شروع ہوجاتا ہے، بعض آتش فشاں پہاڑ کچھ عرصے تک آگ کا دریا نکالنے کے بعد خاموش ہوجاتے ہیں اور مدتوں تک خاموش رہتے ہیں۔ لیکن ان کے اندر جب گرمی  کا دباؤ بڑھ جاتا ہے تو وہ پھر آگ اُگلنے لگتے ہیں۔ آتش فشاں پہاڑ یُوں تو ہر جگہ ہیں، لیکن انڈو نیشیا، فلپائن اور جاپان کے جزیروں میں ان کی بہتات ہے۔ جنوبی امریکہ اور اس کے ساتھ کے جزائر میں بھی بہت سے آتش فشاں پہاڑ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT