Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دنیا کے سامنے دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ:سعودی عرب

دنیا کے سامنے دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ:سعودی عرب

اقوام متحدہ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے دہشت گرد ی کے خطرے کو دنیا کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قراردیا ہے ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کل یہاں اقوام متحدہ میں کئے گئے اپنی تقریر میں یہ بات کہی۔ عادل جبیر نے اقوام متحدہ میں کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کی ہر طرح کی شکلوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو مالی امداد مہیا کرانے کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں کمزوری آئی ہے ۔عادل جبیرنے بین الاقوامی رائے عامہ سے دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائی میں قطر پر دباؤ بنانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو اس معاملے میں بین الاقوامی قوانین کا تسلیم کرنا ہوگا۔روہنگیامسئلہ کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی سلامتی کو یقینی بنائے ۔
کرداستصواب عامہ سے پہلے ایران ۔عراق مشترکہ فوجی مشقیں
تہران ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے طاقتور پاسدارن انقلاب نے شمالی کرد علاقہ میں عراق کی سرحد کے قریب کرد استصواب عامہ سے قبل مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ۔ عراق کے کرد کل استصواب عامہ کی رائے دہی میں حصہ لیں گے جس کے ذریعہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا آزاد کردستان قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT