Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی کل لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی کل لینڈنگ

حیدرآباد۔/11مئی، ( سیاست نیوز) دنیا کا سب سے بڑاکارگو طیارہ انٹونی AN225  ماریا 13مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر لینڈنگ کرے گا۔ اس طیارہ کی جسامت دیگر طیاروں سے زیادہ قوی ہے اس کو 6 ٹربو فیان انجنوں سے اُڑایا جاتا ہے۔ یہ سب سے طویل اور وزنی طیارہ ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 640 ٹن سامان لے کر اُڑنے کی صلاحیت ہے۔ ر یلائنس ڈیفنس نے گذشتہ ماہ ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کے تحت یوکرین کی انٹونی کمپنی سے طیارہ کی تیاری اور اس کی ڈیلیوری کیلئے ہندوستانی پلیٹ فارم دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT