Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / دنیا کے سب سے بڑے کروز جہاز کی آزمائش شروع

دنیا کے سب سے بڑے کروز جہاز کی آزمائش شروع

پیرس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی فرانس میں آج سے ’آہنگِ بحر‘ نامی دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کا تجربہ شروع کیا گیا ہے جس میں 6000مسافروں کی گنجائش ہے۔ جمعرات کو جب 70 میٹر لمبے اس کروز جہاز کو آزمائش کی غرض سے سمندر میں اتارا گیا تو اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔ تقریباً ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس سمندری جہاز کی خالق کروز کمپنی ’رائل کیریبیئن انٹرنیشنل‘ (آر سی آئی) ہے۔ توقع ہے کہ 120,000 ٹن وزنی یہ جہاز دو ماہ بعد ایک امریکی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ آئندہ اتوار تک اس کی آزمائش جاری رہے گی۔16 منزلہ آہنگِ بحر 362 میٹر یعنی ایفل ٹاور کی اونچائی سے بھی 50 میٹر زیادہ لمبا ہے۔ جہاز کے مکمل ہونے کے بعد اس میں 6000 سے بھی زیادہ مسافروں کی گنجائش ہوگی اور ان مسافروں کی سروسز کے لیے تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل عملہ بھی دستیاب ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT