Monday , November 20 2017
Home / دنیا / دنیا کے معمر ترین شخص کا 112 سال کی عمر میں انتقال

دنیا کے معمر ترین شخص کا 112 سال کی عمر میں انتقال

ٹوکیو ۔19جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے معمر ترین شخص کا وسطی جاپان میں 112 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ یسوتارو کوئڈے کل تک بھی ہشاش بشاش تھے۔ انہوں نے کہاکہ رائٹ برادرس نے جب دنیا کی پہلی فلائیٹ کا تجربہ کیا تھا اس تاریخی واقعہ کے صرف کچھ ماہ قبل ہی کوئڈے کی پیدائش ہوئی تھی۔ 112 سال کی عمر کے کوئڈے کو اس وقت دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ کل وسطی جاپان کے شہر ناگویا کے ایک ہاسپٹل میں ان کا قلب پر حملے اور شدید نمونیا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ 3 مارچ 1903ء کو پیدا ہوئے کوئڈے پیشہ سے درزی تھے۔ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس کی جانب سے معمر ترین شخص ہونے کا سرٹیفکیٹ اس وقت تفویض کیا گیا تھا جب گذشتہ سال جولائی میں ایک اور معمر ترین جاپانی شخص کا انتقال ہوگیا تھا جو عمر میں کوئڈے سے صرف ایک ماہ سینئر تھے۔ کوئڈے سے جب یہ پوچھا گیا تھا کہ ان کی طویل عمر کا راز کیا ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت سے زیادہ کام نہ کرنا اور خوشی کے ساتھ زندگی گذارنا ان کا مقصد رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT