Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دنیشور شرما کی جموں آمد ، بی جے پی وفد سے ملاقات

دنیشور شرما کی جموں آمد ، بی جے پی وفد سے ملاقات

جموں ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر دنیشور شرما نے اپنے دورۂ جموں و کشمیر کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا اور جموں پہونچنے کے بعد بی جے پی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے اس سے مشاورت کی۔ شرما نے ریاستی گورنر این این ووہرا اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے ریاست سے دلچسپی رکھنے والے مختلف افراد کے ذرائع و وسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ ملاقاتیں صرف خیرسگالی ملاقاتیں تھیں۔ شرما نے محبوبہ اور ووہرا سے ملاقاتوں کیلئے وقت لیا تھا۔ ملاقاتوں سے قبل آئی بی کے سابق سربراہ شرما نے صدر ریاستی بی جے پی ست شرما کی زیرقیادت بی جے پی کے وفد سے ملاقات کی ۔ وہ آج صبح جموں پہونچے ۔ وہ وادی میں 4 دن گذارنے کے بعد جموں آئے ہیں۔ انہوں نے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ ، صدر پردیش کانگریس جی اے میر ، سی پی ایم قائدین اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے بھی ملاقات کیں۔ وہ کل مختلف این جی اوز کے وفود سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان دوبارہ یونیسکو کی
مجلس عاملہ کا رکن منتخب
نئی دہلی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آج دوبارہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی مجلس عاملہ کا رکن منتخب ہوگیا۔ یہ انتخابات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 39 ویں اجلاس کے بعد منعقد کئے گئے تھے۔ یونیسکو ، اقوام متحدہ کا تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی شعبہ ہے جو پیرس میں قائم ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT