Sunday , February 18 2018
Home / ہندوستان / دنیشور شرما کی جموں میں 15 سے زائد وفود سے ملاقات

دنیشور شرما کی جموں میں 15 سے زائد وفود سے ملاقات

جموں، 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر دنیشور شرما نے جمعرات کو یہاں سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کی 15 سے زیادہ وفود کے ساتھ بات چیت کی۔ مسٹر شرما منگل کو یہاں آئے اور راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر مسٹر ووہرا کو ریاست کی موجودہ صورتحال پر سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے آگاہ کیا۔ یہ مسٹر شرما کا تیسرا دورہ جموں وکشمیر تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے دورہ کشمیر کے بعد پہلی بار سنگبازی کے مرتکب نوجوانوں کی رہائی اور ان کے خلاف پولیس تھانوں میں درج کیسوں کی واپسی کی تجاویز پیش کی تھی۔ محبوبہ مفتی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اس تجاویز پر پہلے ہی عمل درآمد شروع کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے گذشتہ برس کے اواخر میں دنیشور شرما کو ‘مسئلہ کشمیر’ کے فریقین سے بات چیت کی ذمہ داری سونپی۔ اس سے پہلے مرکز میں یو پی اے سرکار نے ‘کشمیر’ پر بات چیت کے لئے تین مذاکرات کاروں دلیپ پڈگاونکر، رادھا کمار اور ایم ایم انصاری کو تعینات کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ وزیر داخلہ میں پیش کی تھی، تاہم قریب 6 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان سفارشات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔ دنیشور شرما کو کابینی سکریٹری کا درجہ دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT