Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / دن دھاڑے ڈکیتی انجام دینے والی ٹولی گرفتار

دن دھاڑے ڈکیتی انجام دینے والی ٹولی گرفتار

اصل سرغنہ ممبئی کا ساکن ڈاکو پولیس کی گرفت میں ، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) پیٹلہ برج علاقہ میں پیش آئے دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملوث بین ریاستی ڈاکوؤں کی ٹولی کے سرغنہ کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات نگینے اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ /6 مارچ کو چارمینار پولیس اسٹیشن حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں طلائی زیورات بنانے والے کارخانے میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے چاقو کی نوک پر طلائی زیورات لوٹ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واردات کے بعد پولیس نے 17 خصوصی ٹیمیں بشمول ٹاسک فورس تشکیل دی تھی اور تکنیکی شواہد اور دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک بین ریاستی ڈاکوؤں کے سرغنہ 41 سالہ امجد خواجہ امین شیخ عرف امجا ساکن تھانے ممبئی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کی ٹولی نے واردات انجام دینے سے قبل علاقہ کا معائنہ کیا تھا اور مال لوٹنے کے فوری بعد ہی وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ مسٹر انجنی کمار نے کہا کہ اس ڈکیتی میں ملوث مزید ڈاکوؤں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کے بعد ہی مسروقہ مال کی مکمل برآمدگی ممکن ہے ۔ انہوں نے ٹاسک فورس اور ساؤتھ زون پولیس کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT