Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / دوائوں کے گمراہ کن اشتہارات پر قابو پانے آیوش پینل

دوائوں کے گمراہ کن اشتہارات پر قابو پانے آیوش پینل

ممبئی ۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اشتہارات کے شعبہ کے نگرانکار ادارے اے ایس سی آئی نے آج کہا کہ وہ وزارت آیوروید، ہومیوپتی، یونانی، سدھا اور ہومیوپتی سے اختیار حاصل کردہ آیوش کمیٹی کا ایک حصہ ہیں جو گمراہ کن اشتہارات پر قابو پاتی ہے اور ایسے اشتہارات گواہوں کے بارے میں ہوتے ہیں۔ تشہیر کے معیاری کونسل برائے ہندوستان اے ایس سی آئی واحد سرکاری رکن ہے جو اس بااختیار کمیٹی کا ایک حصہ ہے۔ آیوش 7 ارکان پر مشتمل ہے جس میں حفظان صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کے افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں امور صارفین محکمہ کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ یہ کمیٹی دوائوں اور جادوگری کے طریقہ علاج کے قابل اعتراض اشتہارات کا قانون 1954 اور اس سے متعلقہ قواعد کی بنیاد پر جائزہ لیتی ہے اور دوائوں کے بارے میں گمراہ کن اشتہارات پر امتناع عائد کرتی ہے جو آیورویدک، سدھا، یونانی اور ہومیو پتی ادویہ کے بارے میں ہوتے ہیں۔ یہ باقاعدہ کارروائی کی عہدیداروں کو سفارش بھی کرسکتی ہے۔ کمیٹی ریاستوں کے فیصلوں کا جائزہ لینے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT