Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / دواخانوں کے انتظامیہ کو دھوکہ دینے والا شخص جیل منتقل

دواخانوں کے انتظامیہ کو دھوکہ دینے والا شخص جیل منتقل

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے آروگیہ شری کے تحت دواخانوں کے زیرالتواء بلس کی اجرائی عمل میں لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے دواخانہ کے انتظامیہ کو دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وی نارائن راؤ عرف نائیڈو نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف دواخانوں جن کے بلس آروگیہ شری ہیلتھ کیر ٹرسٹ میں زیرالتواء ہیں، کی فی الفور اجرائی کا دعویٰ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے ہڑپ لیا کرتا تھا۔ آروگیہ شری ٹرسٹ کی ایگزیکٹیو آفیسر شریمتی اوشا رانی نے سی سی ایس پولیس سے اس ضمن میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے نلگنڈہ چوٹ اپل اور سریکاکلم آندھرا پردیش کے دو بینک کھاتوں میں غیرقانونی طور پر رقم منتقل کروائی۔ سی سی ایس پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔

ہتھیار خریدی اور قتل کی سازش ناکام ، ملزمین گرفتار
حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بھائی کے قاتلوں کو ہلاک کرنے کیلئے ہتھیار خریدنے اور بڑی سازش تیار کرنے والے شخص کو اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سبرامنیم عرف ببو جو وجئے واڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سبرامنیم نے سیاسی دشمنی کے تحت قتل کردئے گئے اپنے بھائی ستیہ نارائنا کا بدلہ لینے کی فراق میں تھا اور اس نے گذشتہ دنوں گرفتار سنیل کمار اور ایشور ریڈی سے ہتھیار خریدے تھے ۔ پولیس کے مطابق اس وقت کارروائی میں پولیس نے 2 پستول اور ایک کارتوس کو ضبط کرلیا ہے ۔ یہ دو سرغنہ جو ہتھیار سپلائی کر رہے تھے پولیس کارروائی کے بعد اب جیل میں ہے اور ایس او ٹی مفرور سبرامنیم کی شدت سے تلاش میں تھی ۔ جو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT