Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دواخانہ عثمانیہ کی منتقلی کیلئے رقومات کی منظوری

دواخانہ عثمانیہ کی منتقلی کیلئے رقومات کی منظوری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (این ایس ایس) دواخانہ عثمانیہ افضل گنج کی گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج کی منتقلی کی تجویز پر کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر حکومت تلنگانہ نے منتقلی کے لئے درکار ضروری انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے آج احکام جاری کئے ہیں جس کے مطابق گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج میں آؤٹ پیشنٹ بلاک کی تعمیر کیلئے منظورہ 14 کروڑ روپئے سے 4.42 کروڑ روپئے سیول تعمیراتی کاموں کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ آلات و اوزار کی خریدی کیلئے منظورہ 76.08 کروڑ روپئے منجملہ 6.92 کر وڑ روپئے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دواخانہ عثمانیہ سے گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل کو ڈاکٹروں کی آمد و رفت ، ادویات کے نمونوں اور غذاؤں کی منتقلی میں درکار ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹنڈر کی بنیاد پر کرایہ کی گاڑیوں کے حصول کی اجازت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT