Monday , April 23 2018
Home / Top Stories / دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو دنیا کا مصروف ترین ایرپورٹ ہونے کا اعزاز

دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو دنیا کا مصروف ترین ایرپورٹ ہونے کا اعزاز

دوبئی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ حکام کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق دنیا کے مصروف ترین ایرپورٹ ہونے کا اعزاز اب بھی اسی ایرپورٹ کو حاصل ہے جیسا کہ اعدادوشمار ظاہر کررہے ہیں کہ 2017ء میں 88.2 ملین مسافرین بین الاقوامی سفر پر روانہ ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق 2016ء میں اسی ایرپورٹ سے 83.6 ملین مسافرین کی آمدورفت ہوئی تھی۔ دوبئی ایرپورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے توقع ظاہر کی کہ سال 2018ء میں 90.3 ملین مسافرین کی آمدورفت ہوسکتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 2014ء میں دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے پہلی بار لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ کا ریکارڈ توڑا تھا کیونکہ اس سے قبل ہیتھرو کو ہی دنیا کا مصروف ترین ایرپورٹ کہا جاتا تھا اور اس کے بعد سے دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے اپنے مصروف ترین ایرپورٹ ہونے کے موقف کو برقرار رکھا ہے جہاں دنیا کی 90 ایرلائنز سے تعلق رکھنے والے طیاروں کی آمدورفت ہوتی ہے جومشرق اور مغرب کا زبردست امتزاج ہے جہاں مشرق سے آنے والے مغرب کا رخ کرتے ہیں اور مغرب سے آنے والے مشرق کا رخ کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT