Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دوبئی سے دہلی پہونچنے والی حیدرآبادی خاتون کے قبضہ سے دو کیلو سونا برآمد

دوبئی سے دہلی پہونچنے والی حیدرآبادی خاتون کے قبضہ سے دو کیلو سونا برآمد

حیدرآباد ۔ /23 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد فضائی انٹلیجنس یونٹ (اے آئی یو) کے عہدیداروں نے آج کہا کہ انہوں نے دوبئی سے دہلی پہونچنے والی ایک حیدرآبادی خاتون کو تحویل میں لیتے ہوئے اس کے قبضے سے 64,38,960 روپئے مالیتی سونے کے بارس ضبط کرلیا ۔ بیان کے مطابق /21 اور /22اگست کی درمیانی شب شبہ کی بنیاد پر فرحت النساء کو اس وقت روک لیا جب وہ جٹ ایرویز کے طیارے سے اتری تھی ۔ تلاش کے دوران اس کے قبضہ سے 2.160 کیلو سونا ضبط ہوا ۔ فرحت النساء اپنے زیرجامہ میں یہ سونا چھپا رکھی تھی ۔ سونا ضبط کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT