Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / دوبئی فوڈ فیسٹیول کا کل سے آغاز

دوبئی فوڈ فیسٹیول کا کل سے آغاز

دوبئی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں منعقد شدنی ایک فوڈ فیسٹیول میں ایسے کم و بیش 64 ایکسپورٹرس اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کے شعبہ میں ماہر سمجھے جانے والے ہیں، اس فیسٹیول میں ایگریکلچرل اینڈ پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (APEDA) کے بیانر تلے حصہ لے رہے ہیں۔ دوبئی میں موقوعہ ہندوستانی سفارتخانے نے آج یہ بات بتائی۔ دی گلف فوڈ 2017ء ایونٹ 26 فبروری تا 2 مارچ منعقد کیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ عالمی سطح پر غذائی دنیا میں معروف کمپنیاں جیسے نیسلے، کیلاگس، میک ڈونالڈس، ڈومینوز، کیڈبریز، سی گرام، کوک اور پیپسی نے نہ صرف ہندوستانی مارکیٹس میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنی مصنوعات برآمد کرتی ہیں۔ ان تمام کمپنیوں کی بھی فوڈ فیسٹیول میں شرکت یقینی بتائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT