Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / دوبئی میں اُردو داستان گوئی پروگرام عصمت چغتائی کی کہانیاں پیش

دوبئی میں اُردو داستان گوئی پروگرام عصمت چغتائی کی کہانیاں پیش

دوبئی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نامور اردو مصنفہ مرحومہ عصمت چغتائی کی مختصر کہانیوں کو آج کچھ اس انداز میں پیش کیا گیا کہ وہاں موجود سامعین کی کثیر تعداد محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ یہ پروگرام 16 ویں صدی کے فن داستان گوئی کے احیاء کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ داستان گوئی دراصل زبان اور انداز بیان کے ذریعہ کہانی کو بالکل اس طرح پیش کرتا ہے جیسے وہ جیتی جاگتی ہماری نظروں کے سامنے ہو۔ اس موقع پر عصمت چغتائی کی دو کہانیاں مغل بچہ اور گھر والی کو بالترتیب دہلی کے ایک فلم ساز سنیل مہرہ اور لکھنؤ کی خاتون وکیل اور انسانی حقوق کارکن عسکری نقوی نے پیش کیا جس نے سامعین کو مسحور کردیا۔ یاد رہے کہ اُردو کی دیگر مصنفات راشد جہاں، واجدہ تبسم اور قرۃ العین حیدر بھی بیسویں صدی کی نامور شخصیات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT