Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / دوبئی میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں ہندوستانیوں کا اہم رول

دوبئی میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں ہندوستانیوں کا اہم رول

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے پیرس کہے جانے والے شہر دوبئی میں جائیدادیں خریدنے کا چلن ابتداء سے ہی رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہاں قیمتی جائیدادیں ( رئیل اسٹیٹ ) خریدنے والوں میں ہندوستانیوں کا اہم رول ہے جہاں 10.5ملین AEDکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جنوری اور جون 2014ء کے درمیان ہندوستانی و برطانوی اور پاکستانی س

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے پیرس کہے جانے والے شہر دوبئی میں جائیدادیں خریدنے کا چلن ابتداء سے ہی رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہاں قیمتی جائیدادیں ( رئیل اسٹیٹ ) خریدنے والوں میں ہندوستانیوں کا اہم رول ہے جہاں 10.5ملین AEDکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جنوری اور جون 2014ء کے درمیان ہندوستانی و برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں نے دوبئی میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ہونے والے تقریباً پانچ معاملتوں میں سے چار معاملتوں میں اہم رول ادا کیا ہے۔ دریں اثناء پراپرٹی کنسلٹنٹ نائیٹ فرینک جس نے اس سلسلہ میں دوبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے ملنے والے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2014ء کے پہلے نصف حصہ میں دوبئی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں کی گئی سرمایہ کاری میں ہندوستان نے نمایاں رول ادا کیا ہے۔ یہا ں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دوبئی ایک ایسا مقام ہے جہاں دولت کی فراوانی ہے۔ دنیاکا کوئی عیش و آرام ایسا نہیں ہے جو وہاں دستیاب نہیں۔ وہاں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ تعمیر ہونے کے بعد اس نادر المثال عمارت میں اپارٹمنٹ حاصل کرنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے لیکن یہاں بھی ہندوستانی شہریوں کی اکثریت ہے جنہوں نے اپارٹمنٹ خریدے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT