Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / دوبئی میں سرمایہ کاروں اور ماہرین کیلئے 10 سال کا رہائشی ویزا

دوبئی میں سرمایہ کاروں اور ماہرین کیلئے 10 سال کا رہائشی ویزا

اے گریڈ طلباء کیلئے بھی ویزا ، ڈاکٹرس ، انجینئرس اور ان کے ارکان خاندان کیلئے مواقع

دوبئی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں اور خصوصی پروفیشنلس کیلئے دو نئے ویزا کا اعلان کیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نائب صدر اور وزیراعظم و دوبئی کے حکمران کی زیرقیادت منعقدہ اجلاس میں وزارتی کونسل نے عالمی کارپوریٹ سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال کے رہائشی ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے علاوہ خصوصی ماہرین جیسے ڈاکٹرس ، انجنیئرس کیلئے بھی 10 سال خصوصی رہائشی ویزا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے ارکان خاندان کو بھی ویزا کی سہولت حاصل رہے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اے گریڈ طلباء کے لئے بھی ویزا ہوگا ۔ سرمایہ کاری کا ویزا صدفیصد طور پر بیرونی ملکیت والی کمپنیوں کو دیا جائے گا ۔ متحدہ عرب امارات دوبئی کو سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہترین منزل بنانے کی غرض سے یہ اقدامات کئے گئے ہیں ۔ شیخ محمد نے سلسلہ وار ٹوئیٹ میں کہا کہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے اور اس سال کے ختم ہونے سے قبل ان فیصلوں کو موثر طریقہ سے روبعمل لائیں ۔ ہم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ رہائشی ویزا اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے اسپانسرس ارکان خاندان (بچوں) کے رہائشی ویزا آسان کرنے پر بھی غور کریں تاکہ ان طلباء کو جنہوں نے ان کی یونیورسٹی میں تعلیم ختم کی ہے انہیں یو اے ای میں مستقل اور رہائشی ویزا دینے میں آسانیاں پیدا کی جائیں ۔ دوبئی میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول بنانے کا عہد کرتے ہوئے شیخ محمد ال مکتوم نے مزید کہا کہ ہمارے کھلے ماحول، روادارانہ انداز، انفراسٹرکچر اور لچکدار قوانین نے عالمی سرمایہ کاروں کو موثر طور پر راغب کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT