Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / دوبئی میں نوبل پرائز پر نمائش

دوبئی میں نوبل پرائز پر نمائش

دوبئی۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ماہ کے اواخر میں دوبئی میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی نمائش کا انعقاد ہوگا، جہاں بین الاقوامی شہرت کے حامل نوبل انعام کے عالمی منظر نامہ کو تبدیل کرنے اور اس میں اصلاحات لانے کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ ’’دی نوبل پرائز : آئیڈیاز چینجنگ دی ورلڈ‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ طویل چلنے والی نمائش برج خلیفہ ڈ

دوبئی۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ماہ کے اواخر میں دوبئی میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی نمائش کا انعقاد ہوگا، جہاں بین الاقوامی شہرت کے حامل نوبل انعام کے عالمی منظر نامہ کو تبدیل کرنے اور اس میں اصلاحات لانے کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ ’’دی نوبل پرائز : آئیڈیاز چینجنگ دی ورلڈ‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ طویل چلنے والی نمائش برج خلیفہ ڈسٹرکٹ میں منعقد کی جائے گی جیسے دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز تو حاصل ہے۔ نمائش کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔ نوبل میوزیم ٹراویلنگ ایگزہیبیشن نئی دہلی، ریو ڈی جینرو اور ساؤپالو سے ہوتے ہوئے دبئی پہنچ رہی ہے جو پانچ مختلف تھیمس کیساتھ پانچ پویلینس پر مشتمل ہوگی جن میں الفریڈ نوبل اور ان کی ایجادات و صنعتی آپریشنس پر مشتمل ایک علیحدہ پویلین ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT