Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوبئی : پی وی سندھو اور ساکشی کو نقد انعام

دوبئی : پی وی سندھو اور ساکشی کو نقد انعام

دوبئی ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں شاندار مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی اتھلیٹس شٹلر پی وی سندھو اور ریسلر ساکشی ملک پر انعامات کی بوچھار جاری ہے ۔ دوبئی میں موجود ایک ہندوستانی تاجر نے سلور میڈلسٹ پی وی سندھو کو 5 ملین اور برونز میڈلسٹ ساکشی کو 2.5 ملین روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ مکاتو سبستیان تقریباً چار دہوں سے یو اے ای میں تجارت کرتے ہیں ۔ انھوں نے سندھو کو پانچ ملین روپئے دینے کا اعلان کیا جو ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون اتھلیٹ ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ساکشی ملک کو بھی 2.5 ملین روپئے نقد رقم کا اعلان کیا جنھوں نے اولمپک ریسلنگ میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا ۔ سبستیان نے کہاکہ وہ دولت مند شخص نہیں ہے لیکن اُن سے جو کچھ ممکن ہو وہ حوصلہ افزائی کیلئے ضرور دیں گے ۔ سبستیان کا تعلق ضلع کوٹیم کیرالا سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT