Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / دوبئی کی ایک عمارت میں زبردست آتشزدگی

دوبئی کی ایک عمارت میں زبردست آتشزدگی

دوبئی، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں دوبئی کے مصنوعی پام جزیرے کی ایک کثیر منزلہ عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ۔ ایک میڈیا دفتر نے ٹوئیٹر کے ذریعے خبر دی کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور بچاؤ کا کام کرنے والی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔یاد رہیکہ ابو ظہبی میں بھی ماہ اگست میں زیر تعمیر 28 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس میں 13 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔
پوپ کی اسد سے شہریوں کی
حفاظت یقینی بنانے کی اپیل
ویٹیکن سٹی، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیتھولک عیسائیوں کی سب سے بڑی شخصیت پوپ فرانسس نے شامی صدر بشار الاسد کو مکتوب لکھ کر ملک میں بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔دمشق میں واقع ویٹیکن سٹی کے سفیر نے صدر اسد کو یہ مراسلہ سونپا۔

TOPPOPULARRECENT