Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دوباک سرکل انسپکٹر نرنجن کا تبادلہ

دوباک سرکل انسپکٹر نرنجن کا تبادلہ

دوباک ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ضلع سدی پیٹ کے دوباک منڈل پولیس اسٹیشن پر برسر خدمت سرکل انسپکٹر مسٹر نرنجن کا تبادلہ توگوٹہ منڈل عمل میں آیا ۔ حال ہی میں سب انسپکٹر سے سرکل انسپکٹر ترقی پانے والے پروشورام کو جو سابق میں میدک اسپیشل برانچ میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اب ترقی پر دوباک سرکل انسپکٹر مقرر کیے گئے ۔ دوباک سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوباک منڈل میں سرقہ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ہر گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر زور دیا ۔ ٹو وہیلر اور فور وہیلر گاڑیوں کے متعلقہ کاغذات اپنے ساتھ رکھنے کو کہا ۔ قانون کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے پولیس والوں کا ساتھ دینے کو کہا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ سلوک کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر دوباک ایس آئی سبھاش گوڑ ، مردوڑی ایس آئی وجئے بھاسکر اور بھوم پلی ایس آئی راجیش نے خیر مقدم کرتے ہوئے استقبال کیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT