Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دوباک میں امن کمیٹی کا اجلاس

دوباک میں امن کمیٹی کا اجلاس

دوباک 15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک منڈل تحصیلدار محمد عبدالرحمن نے تحصیلدار آفس میں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر دوباک سب انسپکٹر سبھاش گوڑ اور دوباک سرکل انسپکٹر پرشو راملو نے شرکت کرتے ہوئے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کے موقع پر خصوصی طور پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ذمہ دار حضرات پولیس کا ساتھ دیں۔ پولیس بھی آپ کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اس موقع پر دوباک میونسپل کمشنر گولکونڈا نرسیا نے کہاکہ مساجد اور درگاہوں کے اطراف و اکناف صاف صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے اور افطار کے موقع پر روزہ داروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کا تیقن دیا۔ برقی عہدیداروں نے بھی اس بات کا تیقن دیا کہ 24 گھنٹے بلارکاوٹ برقی فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر دوباک منڈل کے اطراف و اکناف کے مساجد کمیٹی کے صدور، دوباک جامع مسجد کمیٹی صدر محمد آصف، لچھا پیٹ جامع مسجد کمیٹی صدر محمد سلیم، مارکیٹ کمیٹی چیرمین یلاریڈی زیڈ پی ٹی سی گوتمی مہیش و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT