Saturday , December 15 2018

دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 12 جولائی کو مقرر،والدین اور سرپرستوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث وسیع تر انتظامات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون سے 44 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 12 جولائی ، 10 بجے دن تا 4 بجے دن تک جاری رہے گا ۔ جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمدمعین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ عابد صدیقی ایم ڈی ایف تعارفی کلمات اور خیر مقدم کریں گے ۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ اتوار 5 جولائی کو خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک میں 43 واں دوبدو ملاقات پروگرام رکھا گیا تھا ۔ جس میں وقت مقررہ سے قبل ہی والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد اولین وقت سے ہی پہنچنا شروع ہوئی مسلسل 6 گھنٹوں تک یہ پروگرام اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ رمضان کے باوجود چلتا رہا اور اس کے ثمر آور نتائج بھی برآمد ہوئے ۔ جہاں شہر کے دور دراز مقامات سے والدین و سرپرستوں نے پہنچ کر رجسٹریشن کروائے ۔ والدین و سرپرستوں کے بے حد اصرار اور فکر مندی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے رمضان میں ایک اور پروگرام دوبدو ملاقات کا 12جولائی اتوار کو رکھنا طئے کیا ہے ۔ اس لیے کہ اس مقدس ماہ میں نوجوان لڑکے و لڑکیاں جو عرب ممالک میں برسرکار ہیں وہ عید الفطر کے لیے اپنے والدین کے ہاں آتے ہیں ۔ اس لیے یہ دوبدو ملاقات پروگرام والدین کے لیے آسانی فراہم کرے گا ۔ اس دوبدو ملاقات پروگرام میں دفتر میں موجود بائیو ڈاٹا ( گذشتہ دوبدو ملاقات پروگرامس ) کے ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ والدین و سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ پابندی وقت کا ضرور خیال رکھتے ہوئے اپنے ساتھ بائیو ڈاٹا اور دو عدد فوٹوز رکھیں اس لیے کہ رجسٹریشن کروانے کے لیے شادی خانے میں علحدہ علحدہ کیبین ترتیب دئیے جاتے ہیں وہاں پہنچ کر کونسلر سے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز بتاتے ہوئے بات چیت کرسکے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT