Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / دوبدو پروگرام میں 27 رشتے طے پائے

دوبدو پروگرام میں 27 رشتے طے پائے

ایک شادی کا بروق باقاعدہ اعلان، بغیر لین دین کے مسجد میں نکاح کا عزم

ایک شادی کا بروق باقاعدہ اعلان، بغیر لین دین کے مسجد میں نکاح کا عزم

حیدرآباد 9 مارچ (دکن نیوز) 29 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں آج 27 شادیاں اُصولی طور پر طے پاگئیں جن میں ایک شادی کے طے ہونے کا لڑکے اور لڑکی کے والدین نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جناب ہارون علی خان فرزند جناب اختر علی خان مرحوم جو آئی ٹی رکروٹر ہیں کی شادی مس ثناء فردوس بی فارمیسی دختر محمد امجد علی کے ساتھ طے پاگئی۔ اس موقع پر لڑکے نے واضح طور پر اعلان کیاکہ وہ مسجد میں شادی کریں گے اور لڑکی والوں سے کسی قسم کا مطالبہ نہ ہوگا۔ لڑکے کی والدہ نے بھی کہاکہ اُنھوں نے لڑکی کی شکل و صورت سے زیادہ اُس کی تعلیم سیرت و کردار کو ترجیح دی ہے۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب محمد معین الدین، جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیداروں نے اس پُرمسرت موقع پر لڑکی و لڑکے والوں کو مبارکباد دی اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لڑکے والوں نے ایک مثال قائم کی ہے جو دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے۔

TOPPOPULARRECENT