Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

٭31 واں دوبدو ملاقات پروگرام پہلی مرتبہ راجندر نگر میں منعقد ہوا۔ ٭ ایس ڈی آر گارڈن فنکشن ہال کے مالک مسٹر ساما دامودھر ریڈی نے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کیلئے اپنا شادی خانہ دوبدو پروگرام منعقد کرنے کا پیشکش کیا تھا اور وہ خود اس پروگرام میں شریک رہے۔

٭31 واں دوبدو ملاقات پروگرام پہلی مرتبہ راجندر نگر میں منعقد ہوا۔
٭ ایس ڈی آر گارڈن فنکشن ہال کے مالک مسٹر ساما دامودھر ریڈی نے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کیلئے اپنا شادی خانہ دوبدو پروگرام منعقد کرنے کا پیشکش کیا تھا اور وہ خود اس پروگرام میں شریک رہے۔
٭ دوبدو پروگرام میں صدر جلسہ و ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں جلسہ سے قبل ہی پہنچ گئے اور بڑی دیر تک کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے۔
٭ آج کے دوبدو پروگرام میں 2000 سے زائد والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔ آج جملہ 161 رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ اپولو ہاسپٹل کی چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سنگیتا ریڈی اور ڈاکٹر مسرز گوتم ریڈی شادیوں کی کونسلنگ سے کافی متاثر ہوئیں اور اُنھوں نے صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی سے خواہش کی کہ وہ ایم ڈی ایف کے تعاون سے ہندو طبقہ میں اس طرح کا پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
٭ دوبدو پروگرام میں جناب محمود علی ایم ایل سی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مخاطب کیا اور اِن کے ساتھ کئی ٹی آر ایس قائدین نے بھی شرکت کی۔
٭ جلسہ میں غیر مسلم مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس احساس کا اظہار کیاکہ جو کام مسلم تنظیموں کو کرنا چاہئے تھا وہ کام ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔
٭ گرمی کی غیر معمولی شدت کے باوجود بھی صبح ہی سے والدین و سرپرستوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور وہ اس بات پر اصرار کررہے تھے کہ 3 بجے کے بعد بھی پروگرام کو جاری رکھا جانا چاہئے۔ دوبدو پروگرام کا اختتام سہ پہر 3 بجے ہوا۔ اس کے بعد بھی والدین کو باہمی مشاورت اور بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT