Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / دوحہ میں قطر پریمئیر لیگ ‘ 24 نومبر کو فائنل مقابلہ

دوحہ میں قطر پریمئیر لیگ ‘ 24 نومبر کو فائنل مقابلہ

دوحہ 19 نومبر ( ای۔ میل) دوحہ قطر میں قطر پریمئیر لیگ ٹی 10 ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سینئر الائینس اور جے ایس سی نے سیمی فائنل مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین فائنل مقابلہ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا ۔ سینئر الائینس کی ٹیم نے اب تک قطر میں منعقدہ قطر پریمئیر لیگ کے 10 ٹورنمنٹس میں 9 میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ قطر پریمئیر لیگ کے بانی سراج انصاری ‘ صدر نشین قمر قریشی ‘ صدر آفتاب قریشی ‘ نائب صدر سہیل کے علاوہ بورڈ ارکان الیاس ‘ اکبر اور احمد نے شرکت کرنے والی ٹیموں پر ہمیشہ ڈسیپلن کی پابندی پر زور دیا اور کہا کہ جیت اور ہار زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہے بلکہ کھیلوں میں اسپورٹسمن شپ کا جذبہ اہمیت کا حامل ہے اور اسی کو فروغ دیا جانا چاہئے ۔ ٹورنمنٹ کے انعقاد میں مسرس اسلم ‘ شرف الدین ‘ عباد ‘ ابراہیم عتیق ‘ مجیب ‘ عبدالواجد ‘ نوشاد اور دوسرے رضاکارانہ طور پر اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT