Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / دوحہ میں ٹیپو سلطان کے دور کی تصویروں کی نمائش

دوحہ میں ٹیپو سلطان کے دور کی تصویروں کی نمائش

دوحہ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 24 تصویروں کا ایک مجموعہ جو مشہور جنگ پولیلور 1780ء کے مناظر پر مشتمل ہے جس میں ’’شیر میسور‘‘ ٹیپو سلطان نے اپنے والد کے ہمراہ جنگ کرتے ہوئے ایسٹ انڈیا کمپنی کے فوجیوں کو کچل دیا تھا۔ یہ تصویریں ایک خصوصی نمائش میں رکھی گئی ہیں جس کا عنوان ’’شیر کا خواب: ٹیپو سلطان‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس نمائش میں ٹیپو سلطا

دوحہ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 24 تصویروں کا ایک مجموعہ جو مشہور جنگ پولیلور 1780ء کے مناظر پر مشتمل ہے جس میں ’’شیر میسور‘‘ ٹیپو سلطان نے اپنے والد کے ہمراہ جنگ کرتے ہوئے ایسٹ انڈیا کمپنی کے فوجیوں کو کچل دیا تھا۔ یہ تصویریں ایک خصوصی نمائش میں رکھی گئی ہیں جس کا عنوان ’’شیر کا خواب: ٹیپو سلطان‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس نمائش میں ٹیپو سلطان کی زندگی اور دور کو تصویروں اور اشیاء کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے جو ان کے دورِ اقتدار 1782ء سے 1799ء تک زیر استعمال تھیں۔ ٹیپو سلطان میسور کے مسلم حکمراں تھے۔ یہ اشیاء مکمل طور پر آثار قدیمہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قطر کے عوام کی مرکز توجہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT