Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دوران کام کمپنی سے باہر آنے والے شخص کی موت

دوران کام کمپنی سے باہر آنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ملایا جوجنکل واڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ وہ مستان نگر مادھاپور میں واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران کمپنی سے باہر نکلا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملایا نجی مصروفیات کے سبب کم

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ملایا جوجنکل واڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ وہ مستان نگر مادھاپور میں واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران کمپنی سے باہر نکلا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملایا نجی مصروفیات کے سبب کمپنی سے باہر نکلا تھا ۔ جو تھوڑی دور جانے کے بعد نیچے گرگیا اور اچانک اس کے منہ سے خون بہنے لگا ۔ ساتھی ملازمین فوری طور پر اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ شحص ڈی مدھوگوڑ نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ مدھوگوڑ آئی ڈی اے جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس نے کل اسٹیشن پہونچکر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT