Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / دوردرشن اُردو پر ریالٹی شو کے ذریعہ غزلوں کا احیاء

دوردرشن اُردو پر ریالٹی شو کے ذریعہ غزلوں کا احیاء

نئی دہلی۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن اُردو پر نئے شروع کردہ گلوکاری کے ریالٹی شو کا آغاز ’’جشن بیگم اختر‘‘ سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں غزل گائیکی کے احیاء کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ’’جشن بیگم اختر‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام دراصل مقبول و ممتاز گلوکارہ بیگم اختر کو خراج پیش کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ پانچ بہترین غ

نئی دہلی۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن اُردو پر نئے شروع کردہ گلوکاری کے ریالٹی شو کا آغاز ’’جشن بیگم اختر‘‘ سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں غزل گائیکی کے احیاء کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ’’جشن بیگم اختر‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام دراصل مقبول و ممتاز گلوکارہ بیگم اختر کو خراج پیش کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ پانچ بہترین غزل گائیکی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے کامیاب گلوکار کو منتخب کیا جائے گا۔ مارچ سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں گلوکار کویتا کرشنا مورتی ، ہری ہرن ، طبلہ نواز ذاکر حسین کے علاوہ نغمہ نگار گلزار اور جاوید اختر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ اس شو کے جیوری ارکان میں سے ایک رکن وسیم بریلوی نے کہا کہ اس طرح کا ریالٹی مقابلہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہوگا جس کا مقصد غزل گائیکی کا احیاء کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT