Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دوردرشن حیدرآباد کیلئے اردو نیوز پریزنٹرس اور پروڈیوسر کی ضرورت

دوردرشن حیدرآباد کیلئے اردو نیوز پریزنٹرس اور پروڈیوسر کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) دوردرشن یادگیری حیدرآباد کے اردو نیوز یونٹ کیلئے اینکر کم نیوز پریزنٹرس کی (جزوقتی کنٹراکٹ کی بنیاد پر) ضرورت ہے۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن ہونی چاہئے بلکہ عمر 25 تا 40 کے درمیان ہو۔ درخواست گذار چار عدد پوسٹ کارڈ سائز فوٹو گراف اور مکمل بائیو ڈاٹا ڈپٹی ڈائرکٹر نیوز دوردرشن رامنتاپور حیدرآباد کے نام پر 15 ڈسمبر 2015ء سے قبل روانہ کریں۔ منتخبہ امیدواروں کا آڈیشن ٹسٹ 20 تا 25 ڈسمبر 2015ء کے درمیان دوردرشن حیدرآباد کے اسٹوڈیو میں ہوگا اور اردو نیوز یونٹ کیلئے پروڈیوسر (جزوقتی کنٹراکٹ کی بنیاد پر) کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن کے ساتھ ساتھ نیوز پروڈیوسر کا تجربہ لازمی ہے۔ اس کنٹراکٹ کیلئے بھی آخری تاریخ 15 ڈسمبر 2015ء ہے۔ امیدوار اپنی درخواستیں دوردرشن کیندر رامنتاپور حیدرآباد 500013 پر بذریعہ پوسٹ یا شخصی طور پر دوردرشن کے نیوز سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے اوقات دفتر دوردرشن کے ڈپٹی ڈائرکٹر نیوز شجاعت علی سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT