Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / دوردرشن کا خود ساختہ ڈائرکٹر جنرل گرفتار

دوردرشن کا خود ساختہ ڈائرکٹر جنرل گرفتار

حیدرآباد5 فروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے خود کو دوردرشن کا ڈائرکٹر جنرل ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے بد نام زمانہ مجرم ونود کمار کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خود ساختہ دھوکہ باز بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت دینے کا جھانسہ دے رہا تھا۔ 34سالہ ونود کمار سوریو دیہ کالونی ایل بی نگر کا ساکن اور پرکاشم ضلع

حیدرآباد5 فروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے خود کو دوردرشن کا ڈائرکٹر جنرل ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے بد نام زمانہ مجرم ونود کمار کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خود ساختہ دھوکہ باز بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت دینے کا جھانسہ دے رہا تھا۔ 34سالہ ونود کمار سوریو دیہ کالونی ایل بی نگر کا ساکن اور پرکاشم ضلع کامتوطن تھا ۔ اس نے بے روزگار نوجوان کو دوردرشن میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 4 افراد سے تقریبا 15 لاکھ روپئے وصول کئے تھے اس دھوکہ باز نے فرضی دستاویزات اور اپائنمنٹ لیٹر تیار کیا اور اس کے علاوہ ان امیدواروں کے فرضی شناختی کارڈز بھی تیار کرتے ہوئے دہلی روانگی کیلئے ایر ٹکٹ بھی بک کروائے اور ان امیدواروں کو بذریعہ ای میل تفصیلات روانہ کی جس کو حاصل کرنے کے بعد امیدواروں کو شبہ ہوا اور انہوں نے دوردرشن کے صدر دفتر سے ان کی تصدیق کی ۔ تب انہیں پتہ چلا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد ان امیدواروں نے اپنی رقم واپس لینے کیلئے ونود سے مطالبہ کیا جہاں ونود نے انہیں دھمکانہ شروع کردیا ۔ پولیس کے مطابق ونود کو اس طرح کے معاملات میں سعید آباد پولیس نے سال 2010 گدالور پولیس نے سال 2012 میں ‘ریلوے پولیس نے سال 2014 میں گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹس بھی زیر التواء ہیں ۔ ایک کمپیوٹر اور دستاویزات اور جعلی کاغذات کے علاوہ ایس او ٹی نے دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT