Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ انگلینڈ‘21 ممکنہ پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان

دورۂ انگلینڈ‘21 ممکنہ پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے اسکل کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے اور عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی تربیتی کیمپ کے بعد دورے کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں  اسکل کیمپ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جہاں انہی کھلاڑیوں میں سے طویل دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، سمیع اسلم، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، آصف زاکر، اکبر الرحمن، محمد عامر، راحت علی، سہیل خان، احسان عادل، عمران خان، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، محمد رضوان۔وہاب ریاض ساتویں بولر رہیں اور اگر دورے کیلئے ان کا ٹیم میں انتخاب کیا گیا تو وہ انگلینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے ۔ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اس وقت آل راؤنڈرز کی کمی کا سامنا ہے، ماضی میں ہمیں عبدالرزاق اور اظہر محمود کی شکل میں بہترین آل راؤنڈرز دستیاب تھے لیکن اس وقت ہمیںکوئی اچھا آل راؤنڈر دستیاب نہیں۔یاسر شاہ کی فٹنس کے بارے میں انضمام نے کہا کہ ڈاکٹرز کے بموجب یاسر اسکل کیمپ میں شرکت کرسکتے ہیں اور سات سے آٹھ دن میں مکمل فٹنس حاصل کر یں گے ۔

TOPPOPULARRECENT