Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ بنگلہ دیش: پاکستان پریکٹس میچ میں ناکام ، آج پہلا ونڈے

دورۂ بنگلہ دیش: پاکستان پریکٹس میچ میں ناکام ، آج پہلا ونڈے

فتح اللہ ؍ ڈھاکہ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو دورۂ بنگلہ دیش میں پہلی آزمائش میں میزبانوں کی کامیابی پر غیرمتوقع نتیجے کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے پاکستانی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دے کر مہمانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تین ونڈے انٹرنیشنلس کا پہلا میچ جمعہ 17 اپریل کو ڈ

فتح اللہ ؍ ڈھاکہ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو دورۂ بنگلہ دیش میں پہلی آزمائش میں میزبانوں کی کامیابی پر غیرمتوقع نتیجے کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے پاکستانی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دے کر مہمانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تین ونڈے انٹرنیشنلس کا پہلا میچ جمعہ 17 اپریل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے بی سی بی الیون کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے 268 اسکور کئے۔ جواب میں بنگلہ دیش بورڈ الیون نے اننگز کا آغازکیا تو 9 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر شبیر رحمان پاکستانی بولنگ کے سامنے دیوار بن گئے۔ ایک موقع پر 81 رنز پر چار بنگلہ دیشی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے

لیکن شبیر نے امرالقیس کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 124 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے اوسان خطا کردیئے۔ اسکور 228 تک پہنچا تو اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان میچ میں باآسانی فتح حاصل کر لے گا لیکن سوہاگ غازی اور ابوالحسن نے نویں وکٹ کیلئے 31 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا لیکن اسی مرحلے پر جنید نے سوہاگ کو آئوٹ کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ مگر اُن کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے میچ میں ایک وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔ جنید خان چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے غیاب میں پاکستانی ٹیم نئے کپتان اظہرعلی کی قیادت میں نئی مہم شروع کرنے جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT