Wednesday , December 19 2018

دورۂ بنگلہ دیش: پاکستان کے 3 کپتان کمان سنبھالیں گے

لاہور، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ بنگلہ دیش میں پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی قیادت تین کپتان کریں گے۔ ونڈے میں قیادت صہیب مقصود کو مل سکتی ہے۔ اسکواڈ میں محمد حفیظ، سعید اجمل، فواد عالم اور شعیب ملک کی واپسی ہوگی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ آئندہ ماہ دورۂ بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کی قیادت تین الگ الگ کپتان کریں گے

لاہور، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ بنگلہ دیش میں پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی قیادت تین کپتان کریں گے۔ ونڈے میں قیادت صہیب مقصود کو مل سکتی ہے۔ اسکواڈ میں محمد حفیظ، سعید اجمل، فواد عالم اور شعیب ملک کی واپسی ہوگی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ آئندہ ماہ دورۂ بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کی قیادت تین الگ الگ کپتان کریں گے۔ مصباح الحق ٹسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ صہیب مقصود ونڈے ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ یونس خان نے ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن انہیں ونڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ محمد حفیظ اور سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ دورۂ بنگلہ دیش سعید اجمل کی پہلی آزمائش ہوگی۔ ان کے مستقبل کا انحصار سیریز کی کارکردگی پر ہوگا۔ مصباح اور آفریدی کی جگہ سعید اجمل اور فواد عالم شامل کئے جائیں گے۔ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ نئے سلیکٹرز بھی تنخواہ دار ہوں گے۔ چیرمین پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔ چیف سلیکٹر کیلئے محسن خان اور وسیم باری فیورٹ ہیں۔ اس کااعلان اسی ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق معین خان سے دو اور دیگر سلیکٹرز سے ایک سال کا معاہدہ ہوا تھا۔ قبل از فارغ کئے جانے پر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا بھی امکان ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے چیرمین مشاورت کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT