Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ بنگلہ دیش کیلئے ہندوستانی ٹیم کا رواں ماہ انتخاب

دورۂ بنگلہ دیش کیلئے ہندوستانی ٹیم کا رواں ماہ انتخاب

ممبئی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مختصر دورۂ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب رواں ماہ کے آخری دنوں میں کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ دورۂ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب عین ممکن ہے کہ بنگلور میں آئی پی ایل ک

ممبئی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مختصر دورۂ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب رواں ماہ کے آخری دنوں میں کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ دورۂ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب عین ممکن ہے کہ بنگلور میں آئی پی ایل کے یکم جون کو کھیلے جانے والے فائنل سے قبل وہیں پر کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف ڈھاکہ میں 3 ونڈے مقابلوں کی مختصر سیریز کھیلے گی جوکہ 15 تا 19 جون کے درمیان منعقد ہوں گے جبکہ ٹیم بنگلہ دیش کے لئے 13 جون کو روانہ ہوگی اور پڑوسی ملک سے مختصر سیریز کے بعد 20 جون کو وطن واپس ہوگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی یہ مختصر سیریز دراصل انگلینڈ کے خلاف ڈھائی ماہ طویل سیریز کے لئے ایک پریکٹس سیریز تصور کی جارہی ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ایک عرصہ کے بعد ہندوستانی ٹیم 5 ٹسٹ مقابلوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سنجے پٹیل نے پہلے ہی کہا ہے کہ چند نئے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کی سیریز میں آزمایا جاسکتا ہے

جبکہ ممکن ہے کہ ویراٹ کوہلی اور مہیندر سنگھ دھونی کو آرام دیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی طویل ترین ٹسٹ اور ونڈے سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے ضمن میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ فی الحال بنگلہ دیش کے خلاف مجوزہ سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے

جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد 26 جون کو انگلینڈ کے دورہ کیلئے روانہ ہوگی اور وہ لیسٹر کیخلاف ایک تین روزہ مقابلہ کے ذریعہ اپنے بیرونی دورہ کا آغاز کرے گی۔ دورۂ انگلینڈ کے موقع پر ہندوستانی ٹیم یکم تا 3 جولائی ایک اور تین روزہ وارم اَپ مقابلہ بھی کھیلے گی جبکہ 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ٹرینٹ بریج میں 9 جولائی کو شروع ہوگا دیگر 4 ٹسٹ مقابلے 17 تا 21 جولائی لارڈس، 27 تا 31 جولائی ساؤتھمپٹن، 7 تا 11 اگست اولڈ ٹرائفورڈ اور 15 تا 19 اگست اوول میں کھیلے جائینگے۔ ٹسٹ سیریز کے اختتام کے بعد پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 25 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 7 ستمبر کو دورۂ انگلینڈ کا آخری مقابلہ ٹوئنٹی 20 کی شکل میں کھیلا جائیگا۔

اُتھپا بحیثیت اوپنر اپنے کھیل سے لطف اندوز
کولکتہ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ٹیم سے باہر رہنے والے سابق اوپنر رابن اُتھپاجوکہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی نمائندگی کرنے کے علاوہ ٹیم کے کپتان گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک کامیاب اوپنر ثابت ہوئے ہیں۔ اتھپا بحیثیت اوپنر اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ دونوں اوپنرس کے لئے بلند حوصلہ ہونا کافی بہتر ہے کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے کھیل سے واقف ہونے کے علاوہ وکٹوں کے درمیان دوڑ کے لئے ہمارا تال میل بہتر ہے۔ اتھپا جنہوں نے گزشتہ مقابلے میں چینائی کے خلاف 39 گیندوں میں 67 رنز اسکور کرنے کے علاوہ گمبھیر کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی ، جبکہ گزشتہ پانچ اننگز میں اوپنرس کی اس جوڑی نے دو مرتبہ سنچری سے زائد پارٹنرشپ نبھائی ہے۔ اتھپا نے

TOPPOPULARRECENT