Friday , December 15 2017
Home / دنیا / دورۂ میاٹس پر کابل ایرپورٹ کے قریب 6 راکٹس گرائے گئے

دورۂ میاٹس پر کابل ایرپورٹ کے قریب 6 راکٹس گرائے گئے

کابل۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع جیمس میاٹس کے دورۂ افغانستان کے موقع پر کابل ایرپورٹ سے قریب 6 راکٹس داغے گئے۔ یاد رہے کہ میاٹس افغانی قیادت کیساتھ بات چیت کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ بین الاقوامی ایرپورٹ کے ملزی سیکشن کے قریب راکٹس آکر گرے لیکن کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی فرد یا تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء پولیس نے ایرپورٹ کے اس حصہ کی ناکہ بندی کردی ہے تاکہ اس قطعی مقام کا پتہ لگایا جاسکے جہاں سے راکٹس داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی رکن کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

TOPPOPULARRECENT