Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے سری لنکائی ٹیم کا اعلان

دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا اور 3 نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ۔3 ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 31 سالہ اوپنر مہیلا اداوتے کی انٹرنیشنل ڈیبیوکے 10 برس بعد ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دسمبر 2016 میں آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے کوشل پریرا کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز اور سورنگا لکمل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔سری لنکائی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔معلنہ اسکواڈمیںکپتاندنیش چندیمل، مہیلا اداوتے، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجیا ڈی سلوا، روشن سلوا، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، دلرووان پریرا، اکیلا دھننجیا، جیفری ویندرسے، لہیرو گماگے، کاسن راجیتھا، سورنگا لکمل، لہیرو کمارا اور آسیتھا فرنینڈو پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT