Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ ہند ، نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑیوں کا اعلان

دورۂ ہند ، نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑیوں کا اعلان

کرسٹ چرچ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف مجوزہ محدود اوور کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ ہندوستان کے دورہ پر موجود اپنی اے ٹیم سے مابقی 6 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ دریں اثناء آل راؤنڈ جمی نیشم، بیٹسمن نیل بروم کو اُس ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے جس نے جون میں آئی سی سی چمپئنس ٹروفی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ہم نے ابتدائی 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جنھیں تجربہ کے علاوہ بہتر فارم کا ساتھ حاصل ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ہمارے چند سرفہرست کھلاڑی پہلے ہی ہندوستان میں کھیل رہے ہیں۔ لہذا ٹیم کا انتخاب دو مرحلے میں انجام دیا جارہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہم نے 9 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ مابقی 6 کھلاڑیوں کا انتخاب نیوزی لینڈ اے ٹیم سے کیا جائے گا جوکہ ہندوستان کے دورے پر ہے۔ ہندوستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 22 اکٹوبر کو ہوگا۔ ونڈے سیریز کے بعد 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT