Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ ہند کے لئے سری لنکائی ٹیم کا اعلان

دورۂ ہند کے لئے سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی سری لنکائی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے ا ور معلنہ ٹیم میں حیران کن طور پر ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان دینش چنڈی مل اورلہریو تھریمنے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ہندوستان اور مہمان سری لنکا کے درمیان مجوزہ سیریز کے مقابلے کٹک ‘حیدرآباد‘رانچی ‘کولکتہ اور احمدآ

کولمبو۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی سری لنکائی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے ا ور معلنہ ٹیم میں حیران کن طور پر ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان دینش چنڈی مل اورلہریو تھریمنے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ہندوستان اور مہمان سری لنکا کے درمیان مجوزہ سیریز کے مقابلے کٹک ‘حیدرآباد‘رانچی ‘کولکتہ اور احمدآباد میں کھیلے جائیں گے اور 5 مقابلے 2 تا 14 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں۔علاوہ ازیں سری لنکائی ٹیم ہندوستان کے دورہ پر ایک وارم اپ مقابلہ 30اکتوبر کو انڈیا اے کے خلاف ممبئی میں کھیلے گی ۔ ابتدائی خبر میں کہا جارہا تھا کہ ٹیم کے سینئر بیٹسمین کمارا سنگا کارا جوکہ پیٹھ کی تکلیف میں مبتلا ہیں ، ان کا دورۂ ہند غیریقینی ہے لیکن معلنہ 15 رکنی ٹیم میں کمارا سنگاکارا موجود ہیں اور اگر سیریز کے عین قبل سنگاکارا مکمل طور پر فٹ نہیں ہوتے ہیں تو ان کے مقام پر وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن ڈکویلا کے ونڈے کریر کے آغاز کا امکان ہے ۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : انجیلو میتھیو (کپتان) ، کیسل پریرا، تلک رتنے دلشان ، اوپل تھرنگا، کمارا سنگاکارا ، مہیلا جئے وردھنے ، احسن پرینجن ، نریشن ڈکویلا ، تہسارا پریرا ، نوون کلاسیکھرا ، دھمیکا پرساد ، لہیرو گامیج ، چترونگا ڈیسلوا ، سیکوچ پرسنا اور سورج رندیو۔

TOPPOPULARRECENT