Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورہ آسٹریلیا کے لئے آج انڈیا اے ٹیم کا انتخاب

دورہ آسٹریلیا کے لئے آج انڈیا اے ٹیم کا انتخاب

ممبئی۔ 10؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ رابن اوتھپا اور منیش پانڈے جنھوں نے رانجی ٹرافی سیزن میں بہترین مظاہرہ کیا ہے، ان کا کل یہاں منعقد ہونے والی انڈیا اے ٹیم میں انتخاب یقینی دکھائی دے رہا ہے جوکہ جولائی۔ اگست میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اوتھپا نے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے لئے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس ک

ممبئی۔ 10؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ رابن اوتھپا اور منیش پانڈے جنھوں نے رانجی ٹرافی سیزن میں بہترین مظاہرہ کیا ہے، ان کا کل یہاں منعقد ہونے والی انڈیا اے ٹیم میں انتخاب یقینی دکھائی دے رہا ہے جوکہ جولائی۔ اگست میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اوتھپا نے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے لئے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کی بنیاد پر انھیں رواں ماہ دورہ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 مقابلوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ منوج تیواری، کیدار جئے دیو، پرویز رسول، اکشر پٹیل، آر ونئے کمار، اومیش یادو، موہت شرما اور امیت مشرا مضبوط دعویداروں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز رسول کو ایک سے زائد مرتبہ مختلف ٹیموں میں شامل ضرور کیا گیا ہے، لیکن انھیں قطعی 11 کھلاڑیوں میں موقع نہیں دیا گیا۔ انڈیا اے ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 2 چار روزہ مقابلوں کے علاوہ محدود اوور کی سیریز بھی کھیلے گی جس میں جنوبی افریقہ اے، آسٹریلیا اے اور کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT