Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

سینٹ جانس۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو شامل تو کیا گیاہے لیکن انہیں سنٹرل کنٹراکٹ پر دستخط کرنے کیلئے 18نومبر قطعی تاریخ دی گئی ہے ‘ جیسا کہ کھلاڑیوں نے ہندوستان کا دورہ درمیان میں ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ادائیگی کو لیکر تنامعات چل رہے ہیں ۔معلنہ 16رکنی ٹیم کی دنیش رامدین قیادت کررہے ہیں‘ جو کہ رواں برس ڈسمبر اور آئندہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ کے دورہ کے موقع پر میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹسٹ ‘ 3ٹوئنٹی 20اور 3ونڈے مقابلے کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معلنہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ 18نومبر تک سنٹرل کنٹراکٹ پر دستخط کردیں۔

TOPPOPULARRECENT