Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن ۔16 اپریل( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر لیوک رونچی اور آف اسپنر مارک کریگ کو پہلی مرتبہ ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹسٹ اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن ک

ویلنگٹن ۔16 اپریل( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر لیوک رونچی اور آف اسپنر مارک کریگ کو پہلی مرتبہ ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹسٹ اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ میں برینڈن مکالم (کپتان)، پیٹر فلٹن، ہمیش ردرفورڈ، کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، کورے اینڈرسن، بی جے واٹلنگ، لوک رونچی، جمی نیشام، مارک کریگ، ٹم ساؤتھی، نیل وینگر، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 تا 12 جون تک سبائنا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT