Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورہ ٔانگلینڈ ‘ونڈیز ٹیم میں اسٹار کھلاڑی پھر نظر انداز

دورہ ٔانگلینڈ ‘ونڈیز ٹیم میں اسٹار کھلاڑی پھر نظر انداز

جمیکا۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دورۂ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں بڑے اسٹارکھلاڑیوں کو پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔کرس گیل، ڈیرن براوو ، ڈیرن سیمی اور مارلون سموئلز انگلینڈ کیلئے معلنہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔نئے کھلاڑی کائل ہوپ اور ریمون ریفر کی قسمت چمک گئی، دونوں کو انگلینڈ کیخلاف 17 اگست کو ایجبسٹن میں شروع ہونیوالی سیریز میں ٹسٹ کرکٹ کا موقع مل سکتا ہے تاہم سیمی، سموئلز اور براؤو کی محدود اوورز کے میچز میں شمولیت کا امکان ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم گذشتہ 6 سیریز میں ناکام رہی ہے اس نے آخری سیریز فتح 2014 میں بنگلہ دیش کیخلاف حاصل کی ہے۔ ٹسٹ درجہ بندی میں اس کا موجودہ نمبر8 ہے، وہ صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش سے ہی بہتر ہے۔ بیٹسمین وشال سنگھ بھی ٹسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار نہیں رکھ پائے۔ پاکستان کیخلاف رواں برس اپریل، مئی میں منعقدہ سیریز میں ناکامی پر سلیکٹرس نے وشال کو آئندہ ماہ مجوزہ دورے سے خارج کردیا، وہ پاکستان سے ہوم سیریز کی 6 اننگز میں 32 سے زائد اسکور نہیں بناپائے تھے، جو انگلش سرزمین پر منعقد ہونے والا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ بھی شمار ہوگا۔ بعد ازاں دونوں ممالک ہیڈنگلے اور لارڈز میں بھی مدمقابل آئیں گے، ان کے علاوہ آل راؤنڈر کیمر روئچ بھی تقریباً ڈیڑھ برس بعد ملک کی ٹیم میں واپس آگئے، انھوں نے جنوری 2016 میں آخری مرتبہ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔دورہ کیلئے ویسٹ انڈیز کے سلیکٹرز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں دو نئے چہرے بیٹسمین کائل ہوپ اور گیانا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ریمون ریفر شامل ہیں۔ کائل ہوپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ہندوستان کیخلاف ہوم سیریز میں ونڈے کرئیر کا آغازکیا ہے

TOPPOPULARRECENT