Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / دورہ چین کے بعد وزیر خارجہ واپس

دورہ چین کے بعد وزیر خارجہ واپس

بیجنگ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے چار روزہ دورہ چین کے بعد وطن واپس ہوگئیں۔ اُنھوں نے صدر چین ژی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں صدر چین نے بھرپور اعتماد ظاہر کیاکہ ہند ۔ چین تعلقات نئے سال کے دوران نئی پیشرفت کریں گے۔ سشما سوراج نے وزیر خارجہ چین وانگ ای سے بھی کلیدی مسائل پر بات چیت اور سرحد پر امن برقرار رکھنے کی ض

بیجنگ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے چار روزہ دورہ چین کے بعد وطن واپس ہوگئیں۔ اُنھوں نے صدر چین ژی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں صدر چین نے بھرپور اعتماد ظاہر کیاکہ ہند ۔ چین تعلقات نئے سال کے دوران نئی پیشرفت کریں گے۔ سشما سوراج نے وزیر خارجہ چین وانگ ای سے بھی کلیدی مسائل پر بات چیت اور سرحد پر امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلیٰ سطحی قیادت کے علاوہ اُنھوں نے روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ روس اور چین نے ہندوستان کو ایشیائے کوچ معاشی تعاون تنظیم کا رکن بنانے کی تائید کی۔ سشما سوراج نے چینی سرمایہ کاروں اور ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ان کے دورہ کا مقصد وزیراعظم مودی کے ماہ مئی میں دورۂ چین کی راہ ہموار کرنا ہے۔ صدر چین نے توقع ظاہر کی کہ وہ وزیراعظم مودی کو اپنے آبائی صوبہ شانگ ژی لیجائیں گے اور تاریخی شہر ژیان کا دورہ بھی کروائیں گے جو قدیم بدھ مت کے دور سے ہندوستان سے تعلقات رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT