Wednesday , December 12 2018

دورہ کنندہ سربراہان مملکت دہلی سے آگے بھی سفر کریں

احمدآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دورہ کنندہ سربراہان مملکت کو نئی دہلی سے آگے بھی سفر کرتے ہوئے چھوٹے ٹاؤن کے ہندوستان کو بھی دیکھنا چاہئے تاکہ انہیں ملک کی کثرت میں وحدت بہتر طور پر سمجھ میں آ سکے۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد گجرات کو اپنے پہلے دورہ پر دہلی سے یہاں اپنی آمد پر کہا کہ مختلف ملکوں ک

احمدآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دورہ کنندہ سربراہان مملکت کو نئی دہلی سے آگے بھی سفر کرتے ہوئے چھوٹے ٹاؤن کے ہندوستان کو بھی دیکھنا چاہئے تاکہ انہیں ملک کی کثرت میں وحدت بہتر طور پر سمجھ میں آ سکے۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد گجرات کو اپنے پہلے دورہ پر دہلی سے یہاں اپنی آمد پر کہا کہ مختلف ملکوں کے قائدین اگر ہندوستان کے چھوٹے مقامات کا دورہ کریں تو یہ اچھا ہے۔ صرف دہلی کو آنے سے انہیں ہندوستان پوری طرح سمجھ میں نہیں آ سکے گا کیونکہ یہ ملک کثرت میں وحدت سے بھرپور ہے۔ مودی چینی صدر ژی جن پنگ کا کل یہاں استقبال کریں گے جب وہ اپنے دورہ ہندوستان کی شروعات گجرات سے کریں گے۔ مودی نے سردار ولبھ بھائی ایرپورٹ پر اپنے استقبال کے موقع پر کہا کہ آئندہ دنوں میں گجرات ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ مجھے اعتماد ہیکہ عام آدمی کی امنگیں پوری ہوں گی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ گجرات کی چیف منسٹر کی حیثیت سے قیادت کا تجربہ ہی ہے جس نے انہیں مرکز میں حکومت چلانے میں مدد کی اور کوئی بھی دیگر اس معاملہ میں پریشان ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں 14 سال کا تجربہ رہا، یہاں میں نے بہت سی چیزیں سیکھیں، تنظیمی مدد سے مجھے طاقت حاصل ہوئی جو مجھے دہلی میں حکومت چلانے میں مدد کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی دیگر عام آدمی ہوتا تو وہ پریشان ہوجاتا لیکن میرا یہاں تک پہنچنا اس طرح ہوا کہ اب میں نئے حالات اور ماحول سے باآسانی ہم آہنگ ہوسکتا ہوں۔ مودی نے کہا کہ مختصر عرصہ میں مجھے ملک کو درپیش بنیادی مسائل سمجھنا اور ان کا ازالہ کرناہے۔

TOPPOPULARRECENT