Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورہ ہند کیلئے وارنر کو قیادت سونپنے کا امکان

دورہ ہند کیلئے وارنر کو قیادت سونپنے کا امکان

ملبورن 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی محدود اوورس کی سیریز میں زخمی کپتان اسٹیون اسمتھ کی جگہ اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ اسٹیون اسمتھ کے ٹخنوں اور کولہے میں زخم کی وجہ سے دورہ ہندوستان کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت پر سوال پیدا ہوگئے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف باکسنگ ڈے پر شروع ہونے والے ٹسٹ میں یقینی طور پر اسمتھ کی شمولیت ممکن ہے ۔ سلیکٹرس اور ٹیم میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہندوستان کے خلاف پانچ ونڈے میچس کی سیریز کے ابتدائی حصے کیلئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میںکوئی خطرہ مول لئے جانے کا امکان نہیں ہے اور انتظامیہ چاہتا ہے کہ فبروری میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اسٹیون اسمتھ پوری طرح سے فٹ ہوجائیں ۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ ٹی 20 قبل ٹوئنٹی 20 میچس میں بھی اسمتھ کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اسمتھ باکسنگ ڈے تک چلنے والے بگ بیاش لیگ میں بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ کوچ اور سلیکٹر ڈارین لیہمن نے اعتراف کیا کہ اسمتھ کو کھیل سے مزید بریک دینے کے تعلق سے غور کیا جاسکتا ہے ۔ دورہ ہند کیلئے ایسی صورت میں وارنر کو قیادت سونپی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT