Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دور جدید میں کینسر مہلک مرض نہیں،مریضوں کی کونسلنگ کے لیے ویب سائیٹ کا افتتاح

دور جدید میں کینسر مہلک مرض نہیں،مریضوں کی کونسلنگ کے لیے ویب سائیٹ کا افتتاح

حیدرآباد۔4اکٹوبر(سیاست نیوز) کینسر کے متعلق شعور بیداری اور کینسر کے امراض کاشکار مریضوں کی کونسلنگ کے مقصد سے

www.swapnikreha.comویب

کی لانچنگ عمل میںلائی جارہی ہے ۔ آج کے دور میںکینسر مہلک مرض نہیںہے بلکہ اس کا علاج کیاجاسکتا ہے بشرطیکہ مریض کے اندر ہمت او رحوصلہ ضروری ہے۔ مذکورہ سواپنک ریہا ویب سائیڈ کی کوارڈینٹر شریمتی مہالکشمی نے آج یہاں ویب سائیڈ لانچنگ کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کے دوران ان خیالا ت کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریضو ں کے اندر ہمت او رحوصلہ کی ضرورت ہے جو انہیںروبصحت لانے میںمددگار ثابت ہوگا۔ ویب سائیڈ پر ایسے مریض ہم سے رابطہ قائم کرسکتے ہیںتاکہ ان کی کونسلنگ او کینسر کے متعلق ان کے اندر پائے جانے والے ڈر او رخوف کودور کیاجاسکے۔ اسکے علاوہ ہم ایسے مریضوں کی مالی امداد کے راستے بھی تلاش کررہے ہیںجو معاشی پریشانیو ں کے سبب کینسر کا علاج نہیںکراسکتے۔انہوں نے کہاکہ کینسر کے خلاف ہماری اس جنگ میں شہر کے بہت سارے اسپتال کاہمیںتعاون حاصل ہورہاہے اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ہم اس بات کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیںاور ہمیں امید ہے میڈیا کا بھی ہمیں اس کام میںتعاون حاصل رہے گا۔ ڈاکٹر نتیش او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT