Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دور حاضر میں خواتین کا اسلامی تعلیمات سے واقف ہونا ضروری

دور حاضر میں خواتین کا اسلامی تعلیمات سے واقف ہونا ضروری

اوٹکور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور کا آٹھواں سالانہ جلسہ عام زیر صدارت مولانا فیاض احمد جامعی نائب مدیر جامعتہ المومنات الاثریہ حیدرآباد بمقام جامعہ عائشہ میدان اوٹکور میں منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز امید بریرا کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ حمد باری تعالی طالبہ نسرین بیگم نے پیش کی ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر مول

اوٹکور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور کا آٹھواں سالانہ جلسہ عام زیر صدارت مولانا فیاض احمد جامعی نائب مدیر جامعتہ المومنات الاثریہ حیدرآباد بمقام جامعہ عائشہ میدان اوٹکور میں منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز امید بریرا کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ حمد باری تعالی طالبہ نسرین بیگم نے پیش کی ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا عبدالرحمن فاروقی جمعیتہ الحدیث حیدرآباد و سکندرآباد ، مولانا نذیر احمد خطیب و امام مسجد تاڑبن حیدرآباد ، مولانا عبداللہ صدیقی استاذ جامعہ المفلحات حیدرآباد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جامعہ عائشہ سلفیہ کے فارغات طالبات میں عالمیت کے اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ونیز طالبات نے بزبان اردو ، انگریزی اور عربی میں تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ مولانا عبدالرحمن فاروقی کے ہاتھوں مجلہ پیغام عائشہ ، کا رسم اجراء کیا گیا ۔ بعد رسم اجرائی کے مولانا عبدالرحمن فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ عائشہ کا قیام سے مجھے بڑی مسرت ہوتی ہے ۔ یہاں اوٹکور جیسے مقام پر طالبات میں حصول علم کاجو بیڑا اُٹھایا گیا ہے ۔ اللہ تعالی اس کو ترقی عطا فرمائے ۔ تعلیم سے انسان کی پہچان ہے ۔ آج کے دور میں عورتوں میں اسلامی تعلیم نہایت ہی ضروری قرار دیا ۔ مہمان مقرر مولانا نذیر احمد حیدرآباد نے طالبات کو مشورہ دیا کہ حصول علیم کیلئے اپنا سب کچھ صرف کرتے ہوئے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں ۔ چنانچہ اسلام میں بھی حصول علم کیلئے نکلنا فرض عین ہے ۔ علم کا سیکھنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ دنیا کی دولت ختم ہوسکتی ہے مگر علم جوحاصل کیا گیا اس کو حاصل ہوتے ہی ترقی و کامرانی کے منازل کو طئے کیا جاسکتا ہے ۔ جامعہ عائشہ سلفیہ کی تعلیمی جدوجہد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے طالبات کی تعلیمی محنتوں کو زبردست سہراہنا کی ۔ مولانا عبداللہ صدیقی جامعی نے تعلیمی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس جامعہ کی کارکردگی اور بانی مولانا عدالحنان جامعی اور دیگر ذمہ داران کی انتھک کوششوں پر دلی مبارکباد دی ۔ صدارتی خطاب میں قاری فیاض احمد جامعی نے کہا کہ دینی مدارس دہشت گرد پیدا نہیں کرتے بلکہ امن و انصاف کے علمبردار سماج کو دیتے ہیں ۔ معاشرہ کے دہشت گردوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قطعے ہیں ۔ اس لئے دیگر احباب خاص کر دینی مدارس کو بدنام کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں ۔ اس طرح دینی مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ دور حاضر میں عصری علوم کے ساتھ دینی علم کو لازمی قرار دیا ۔ ایک عورت اگر دیندار ہوتو اپنے گھر اور معاشرہ کو سدھار سکتی ہے ۔ شہ نشین پر جناب ڈاکٹر اسمعیل حسن آباد، مولانا عبدالقیوم عمری ، ملاونا امتیاز احمد امام جامع مسجد ، جناب محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ، محمود فاروقی ، محمد عظمت ، محمد معین الدین ، مولانا عبدالحنان موجود تھے ۔ ڈاکٹر رحیم پاشاہ گدوال نے شکریہ ادا کیا ۔ نظامت کے فرائض مولانا شریف فیضی استاذ جامعہ عائشہ و صدر مدرس نے انجام دئے ۔ مولانا عبدالحنان بانی جامعہ عائشہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔

TOPPOPULARRECENT