Sunday , August 19 2018
Home / جرائم و حادثات / دوستی کے نام پر خاتون کو بلیک کرنے والا شخص گرفتار

دوستی کے نام پر خاتون کو بلیک کرنے والا شخص گرفتار

سوشیل میڈیا کے ذریعہ پیغام رسانی کا شاخسانہ ، دھوکہ دہی کا انکشاف
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) دوستی کے نام پر بلیک میل کرتے ہوئے خاتون کی عزت اور رقم لوٹنے والے ایک شخص کو میرپیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹس اپ پر پہلے پیغام اور پر اس کے بعد معافی اور پھر دوستی کے ذریعہ گھر تک اور بستر تک پہونچنے والے تھے گھر کے مالکین کے ساتھ ساتھ گھرکو بھی لوٹنا شروع کردیا تھا ۔ خاتون نے جو اس بلیک میلنگ سے تنگ آچکی تھی جس نے پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا اور پولیس نے اس بدمعاش پون کمار کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 27 سال اور شکایت گذار خاتون کی عمر 34 سال بتائی گئی ہے ۔ خاتون بالاپور میں اس کے شوہر کے ساتھ رہتی تھی ۔ پیشہ سے ڈی جے آپریٹر کا کام کرنے والے پون نے ایک دن ا چانک اس خاتون کے واٹس اپ پر تعارفی پیغام ہائے روانہ کیا جس پر خاتون نے شناخت کی وضاحت کی اور برہمی ظاہر کی اس کے بعد اس نے ہر دن صبح گڈ مارننگ کا پیغام دینا شروع کیا جس کے بعد دونوں میں گوڈ مارننگ سے گوڈ نائیٹ تک کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ 7 ماہ قبل ان کی ملاقات ہوئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی اس بات کا فائدہ اٹھاکر اس نے اس خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور اس طرح خاتون کے مکان تک پہونچ گیا ۔ اس نے خاتون کا جبراً استحصال کیا اور اس کے بعد اس بات کی دھمکی دیتے ہوئے بار بار اس کی عصمت ریزی کرنے لگا تھا۔ 28 فروری کو پون کمار جبراً خاتون کے مکان واقع بالاپور میں داخل ہوگیا اور خاتون کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد 55 ہزار نقد رقم اور 5 گرام سونا چھین کر فرار ہوگیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT